Time 28 اکتوبر ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کے قریب

فی الحال، واٹس ایپ صارفین کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا واٹس ایپ ویب کے اندر پرائیویسی سیٹنگز کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہے/ فائل فوٹو
فی الحال، واٹس ایپ صارفین کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا واٹس ایپ ویب کے اندر پرائیویسی سیٹنگز کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہے/ فائل فوٹو

واٹس ایپ مبینہ طور پر اپنے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ایک نئی پرائیویسی اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے۔

فوری پیغام رسانی کا پلیٹ فارم جلد ہی ڈیسک ٹاپ صارفین کو لاسٹ سین، پروفائل فوٹو، اباؤٹ اور دیگر رازداری کی ترتیبات کو تبدیل کرنے کی سہولت دینے والا ہے۔

فی الحال، واٹس ایپ صارفین کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا واٹس ایپ ویب کے اندر پرائیویسی سیٹنگز کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہے اس لیے اگر کوئی صارف اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تو اسے ایسا کرنے کے لیے موبائل فون پر واٹس ایپ استعمال کرنا ہوتا ہے۔

مستقبل میں واٹس ایپ پرائیویسی کی نئی اپ ڈیٹ 

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندی جلد ہی مستقبل کی اپ ڈیٹ کے ساتھ ختم ہو جائے گی کیونکہ ملٹی ڈیوائس فیچر ڈیسک ٹاپ ایپ کو فون سے الگ ہونے کی آزادی فراہم کررہا ہے جس کی وجہ سے اب ڈیسک ٹاپ پر نئے فیچرز متعارف کروائے جاسکتے ہیں۔

واٹس ایپ صارفین کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا واٹس ایپ ویب کے اندر پرائیویسی سیٹنگز کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہے۔ اسکرین گریب
واٹس ایپ صارفین کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا واٹس ایپ ویب کے اندر پرائیویسی سیٹنگز کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہے۔ اسکرین گریب

رپورٹ میں شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ ایپ کی سیٹنگز میں لاسٹ سین، پروفائل پکچر اور بہت کچھ تبدیل کرنے کے آپشنز دیکھے جا سکتے ہیں،  اس کے علاوہ صارفین گروپ سیٹنگز کو بھی تبدیل کر سکیں گے اور یہ انتخاب کر سکیں گے کہ انہیں گروپس میں کون ایڈ کر سکتا ہے۔

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کے ذریعے بلاک شدہ فون نمبرز کا انتظام پہلے ہی ممکن ہے لیکن اب اس آپشن کو ایک نئے سیکشن میں منتقل کر دیا جائے گا۔

فیچر  سب سے پہلے بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوگا

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر کب متعارف کرایا جائے گا لیکن زیادہ امکان ہے کہ یہ سب سے پہلے بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوگا۔

دریں اثنا واٹس ایپ جلد ہی بزنس اکاؤنٹس کے لیے میسج ریٹنگ کا فیچر بھی متعارف کرائے گا، یہ صارفین کو کاروبار کے پیغامات کی درجہ بندی (اسٹار ریٹنگ) کرنے کی اجازت دے گا تاکہ ریٹنگ کی بنیاد پر کاروبار کے معیار کو جانچا جا سکے۔

 فی الحال یہ فیچر بھی صرف بیٹا مرحلے میں اینڈرائیڈ اور iOS بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔

مزید خبریں :