29 اکتوبر ، 2021
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ایک بار پھر 2009 کی تاریخ دہرانے کیلئے پر امید ہیں۔
سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنا بہترین لمحہ تھا اور کیرئیر کے اختتام سے قبل دوبارہ ایسا چاہتا ہوں۔
شعیب ملک نے 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ورلڈکپ میں شروع میں ہم مشکل میں تھے لیکن بعد میں مومینٹم پکڑا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم سے جب زیادہ توقع نہیں ہوتی تو اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے، جب کوئی آپ کو فیورٹ نہیں سمجھتا تو اس کو چیلنج سمجھ کر اپنا بہتر دینے کی کوشش کرتے۔