Time 30 اکتوبر ، 2021
پاکستان

ٹی ایل پی کو کالعدم کرنے کی سمری وزارت داخلہ نے ہی بھیجی تھی: فواد

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نومبر 2020 میں تحریک لبیک سے معاہدہ وزیر اعظم کی مرضی سے ہوا تھا۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید کا میٹنگ میں وہی مؤقف ہوتا ہے جس کا اظہار ہم نے عوام کے سامنے کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سمری تو بھیجی ہی وزارت داخلہ نے تھی، کوئی کابینہ کے مشترکہ فیصلے سے کیسے ہٹ سکتا ہے؟

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نومبر 2020 میں تحریک لبیک سے معاہدہ وزیراعظم کی مرضی سے ہوا تھا، اگر وزرا ان کی مرضی کے بغیر فیصلہ کرتے تو وزیراعظم اس فیصلے کو مسترد کردیتے۔


مزید خبریں :