پاکستان
Time 30 اکتوبر ، 2021

ملکی صورتحال: وزیراعظم کے بلانے پر علماء کا وفد بنی گالہ پہنچ گیا

وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال پر علماء سے مشاورت کریں گے اور انہیں حکومت عکمت عملی سے بھی آگاہ کریں گے/ فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال پر علماء سے مشاورت کریں گے اور انہیں حکومت عکمت عملی سے بھی آگاہ کریں گے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر علماءکے وفد کو مدعو کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 25 سے زائد علماء کے وفد کو مدعو کیا ہے جس میں بریلوی مکتبہ فکر کے جید علماء شامل ہیں، علمائے کرام وزیراعظم کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال پر علماء سے مشاورت کریں گے اور انہیں حکومتی حکمت عملی سے بھی آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کالعدم تنظیم کے احتجاج سے متعلق معاملے کے حل کے لیے علماء سے تجاویز لیں گے اور علماء سے معاملے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ کالعدم ٹی ایل پی نے 12 ربیع الاول کے روز سے اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ ابتدائی طور پر تنظیم نے ملتان اور لاہور میں دھرنے دیے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا۔

انتظامیہ نے مظاہرین کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کیلئے اہم سڑکیں بند کردی ہیں جب کہ مظاہرین نے گزشتہ کئی روز سے جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے۔

راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل کردی گئی ہیں۔ صدر سے فیض آباد میٹرو سروس معطل ہے۔ 


مزید خبریں :