Time 01 نومبر ، 2021
پاکستان

گلاسگو موسمیاتی کانفرنس میں وزیراعظم کے مشیر امین اسلم کی شرکت

گلاسگو میں جاری  عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 (COP26) میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے بھی شرکت کی۔

امین اسلم نے کانفرنس میں حکومت اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے جاری ری چارج  پروگرام کے حوالے سے بات کی۔

 سینیئر ڈائریکٹر واٹر اینڈ فوڈ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان ڈاکٹر مسعود ارشد نے شرکا کو  آن لائن منصوبےکے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا تھا کہ ری چارج پروگرام کے تحت ماحولیاتی بحران سے نبرد آزما ہونےکے لیے فطرت پر مبنی حل تلاش کرنا ہے۔


مزید خبریں :