Time 02 نومبر ، 2021
دنیا

مسجد الحرام میں 12 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ بند

12 سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے: سعودی وزارت حج/ فائل فوٹو
12 سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے: سعودی وزارت حج/ فائل فوٹو

سعودی وزارت حج و عمرہ نے خانہ کعبہ کے اطراف اور  مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سےکم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا۔

ہدایت نامے کے مطابق کوئی بھی شخص پیشگی اجازت کے بغیر مسجد الحرام میں داخل نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ میں 17 اکتوبر کو تقریباً ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعد سماجی فاصلہ ختم کیا گیا اور سماجی فاصلے کے بغیر نماز ادا کی گئی۔

مزید خبریں :