02 نومبر ، 2021
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےکالعدم تحریک لبیک پاکستان کے معاملے پر ارکان کوگفتگو سے منع کردیا اور کہاکہ حساس معاملہ ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی بنادی ہے،وہی تمام معاملہ دیکھے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے معاملے پر وفاقی وزرا کو ہدایات دیں اور کہا کہ فوادچوہدری اور اعظم سواتی کے ہمراہ دئگر وزرا الیکشن کمیشن جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزرا کو یک زبان ہونے کی ہدایت بھی کی۔