Time 03 نومبر ، 2021
دلچسپ و عجیب

شوہر نے شادی کے چند ماہ بعد اہلیہ کی شادی اس کے محبوب سے کروادی

معاملہ حل نہیں ہوا تو اسے اینٹی ڈومیسٹک وائلینس سیل لے جایا گیا__فوٹو: فائل
معاملہ حل نہیں ہوا تو اسے اینٹی ڈومیسٹک وائلینس سیل لے جایا گیا__فوٹو: فائل

بھارتی شہر کان پور میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب سے کروادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج شرما نامی شہری کی شادی 6 ماہ قبل مئی میں کومل نامی لڑکی سے ہوئی تھی لیکن اس کا رویہ کافی عجیب تھا اور  وہ کسی سے بات بھی نہیں کرتی تھی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پنکج نے بتایا کہ میرے استفسار پر بیوی نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی محبت پنٹو سے شادی کرنا چاہتی تھی، پنکج نے کومل کے گھر والوں کو بتایا لیکن وہ گھر والوں کے سمجھانے پر بھی نہ مانی۔

پنکج کا کہنا تھا کہ جب معاملہ گھر میں حل نہیں ہوا تو اسے اینٹی ڈومیسٹک وائلینس سیل لے جایا گیا جہاں میری، پنٹو اور کومل سمیت رشتہ داروں کی ملاقات ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب لڑکی نے کسی کی بھی بات نہ مانی تو پنکج نے اہلیہ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنکج شرما نے کومل کی شادی پنٹو سے کروانے کا سوچا اور باضابطہ شادی کے لیے اس نے خود وکیل کا بندوبست بھی کیا۔

مزید خبریں :