Geo News
Geo News

Time 08 نومبر ، 2021
پاکستان

انصارالاسلام پر عائد پابندی بھی ختم کرنے کا بھی فیصلہ

انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب— فوٹو:فائل
انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب— فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر عائد پابندی بھی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کابینہ کو چند ماہ قبل انصارلاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس بھیجا تھا تاہم انصارالاسلام کے خلاف ریفرنس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق انصارالاسلام جمعیت علمائے اسلام کےسربراہ مولانافضل الرحمن کی تنظیم ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر تحریک لبیک پاکستان سے بھی پابندی ہٹا دی ہے۔