11 نومبر ، 2021
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نمبر ون نہیں بنتی تو چیئرمین سمیت سب فلاپ ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل رمیز راجہ نے کرکٹ فینز کے لیے پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ فینز کی ویلیو سمجھتا ہوں،کرکٹر کو فینز بڑا بناتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فینز کو اب جیت کی امید ہے اور ہمیں فینز کی توقعات کے مطابق ٹیم بنانا ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہے جب کہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔