Time 11 نومبر ، 2021
پاکستان

ملک میں خسرہ سے بچوں کی اموات اورکیسز میں 100 فیصد سے زائد اضافہ

ملک میں خسرہ کا مرض شدت اختیار کرگیا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں خسرہ سے بچوں کی اموات اور مرض میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔

 وفاقی وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق سال 2020 کے مقابلے میں خسرہ سے بچوں کی اموات اور مرض کے پھیلاؤ میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ 

ذرائع وفاقی وزارت صحت کے مطابق رواں سال ملک بھر میں خسرہ سے اب تک 127 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، سال 2020 میں ملک  بھر میں51 بچے خسرہ کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

 رواں سال اب تک ملک میں 8 ہزار 350 سے زائد بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوچکی ہے، گزشتہ سال ملک میں 2 ہزار 747 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی تھی۔

 سب سے زیادہ  سندھ میں 45 بچے خسرہ کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں، دوسرے نمبر پر خیبرپختونخوا میں 39 بچے زندگی کی بازی ہار گئے،  26 بچے بلوچستان  اور 17 بچے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انتقال کرگئے۔

 ماہرین صحت کے مطابق خسرہ ایک جان لیوا مرض ہے  اور ایک سے دوسرے بچے میں باآسانی پھیلتا ہے، خسرہ سے بچاؤ کا واحد حل صرف ویکسین ہے۔ 

مزید خبریں :