11 نومبر ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویسے تو بھارت کے ویرات کوہلی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں لیکن وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں کوہلی کے مزید 2 ریکارڈز توڑنے سے محروم رہ گئے۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اور سب سے زیادہ رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نہ توڑ سکے۔
ویرات کوہلی نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 6 اننگز میں 319 رنز بنائے تھے جبکہ اسی ورلڈکپ میں 4 نصف سنچریاں بھی اسکور کی تھیں۔
بابراعظم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 56 رنز درکار تھے مگر وہ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
39 رنز پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے بابر سب سے زیادہ رنز اور ایک ورلڈکپ ایونٹ میں سب سے زیادہ ففٹی کا ریکارڈ نہ توڑسکے لیکن اگر پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے دیتا تو فائنل میں بابر اعظم کے پاس کوہلی کے یہ دونوں ریکارڈز توڑنے کا ایک اور موقع ہوتا۔
واضح رہے کہ میتھو ہیڈن نے بھی 2008 میں 4 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بابر اعظم نے ورلڈ کپ کے رواں ایڈیشن میں 4 نصف سنچریاں کیں۔