Time 12 نومبر ، 2021
کھیل

سیمی فائنل میں شکست کے بعد رضوان کی پہلی ٹوئٹ

محمد رضوان نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا— فائل فوٹو
محمد رضوان نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا— فائل فوٹو

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل سمیت دیگر میچز میں شاندار اننگز کھیلنے والے پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد پہلی ٹوئٹ کی۔

ٹوئٹر پر محمد رضوان نے تمام کھلاڑیوں کےفوٹوسیشن کی ایک تصویر ٹوئٹ کی اور پُر امید انداز میں لکھاکہ ’دیا جلائے رکھنا ہے‘۔

محمد رضوان نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں محمد رضوان نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔

محمد رضوان 18 ویں اوور میں اسٹارک کی گیند پر بالآخر کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے اپنی اننگ میں4 چھکے اور تین چوکے لگائے۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان کو فلو اور بخار کی شکایات تھیں تاہم قومی ٹیم کے میڈیکل پینل نے میچ سے چند گھنٹے قبل انہیں کھیل کے لیے فٹ قرار دیا۔


مزید خبریں :