Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
پاکستان کی شکست پر افسردہ روتے بلکتے معصوم بچے کی ویڈیو وائرل | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 12 نومبر ، 2021

پاکستان کی شکست پر افسردہ روتے بلکتے معصوم بچے کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی شائقین خاصے افسردہ و رنجیدہ  ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کینگروز کے ہاتھوں  شاہینوں کی شکست پر جہاں اسٹیڈیم سمیت دنیا بھر سے شائقین کرکٹ کے افسردگی بھرے   اور جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے وہیں ایک معصوم بچے کی میچ دیکھتے دیکھتے روتے بلکتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے یہ  ویڈیو سوشل میڈیا شیئر کی گئی جس میں ایک بچے کو گھر میں اپنے بڑوں کے ہمراہ میچ دیکھتے اور پاکستان کو ہارتا دیکھ کر روتا بلکتا دیکھا گیا۔

بچے نے پاکستان ٹیم کی شرٹ پہنی ہوئی ہے جس پر اس کا نام صالح لکھا ہے۔

ویڈیو میں بچے کو پاکستان کو ہارتا دیکھ کر  ٹی وی کے آگے اپنے عزیز کے گلے لگ کر  روتے بلکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر موجود شخص نے بچے کو سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ کھیل کا حصہ ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ جب آپ کی ٹیم اچھا کھیلے تو ایسا ہوتا ہے   لوگ میچ میں اس طرح انگیج ہوجاتے ہیں اسی لیے ہمارے لیے یہ ورلڈکپ  خاصا اہم تھا۔


مزید خبریں :