کھیل
Time 15 نومبر ، 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دل جیتنے والے شاہینوں نے کتنے ریکارڈز اپنے نام کیے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کئی ریکارڈز کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا جس میں مختلف شعبوں میں مختلف ریکارڈز  قائم ہوئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی پرفارمنس سے قوم کے دل جیت لیے اور وہ 303 رنز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔

ایونٹ کی سب سے بڑی شراکت داری بھی شاہینوں کے نام رہی جس میں بابر اور رضوان نے سب سے بڑی شراکت داری بنائی جو روایتی حریف بھارت کے خلاف 152 رنز کی تھی، اس اہم ترین میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی۔

اس کےعلاوہ بابراعظم ہی ایونٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز بنے جنہوں نے 4 نصف سنچریاں بنائیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایونٹ میں 2 میڈن اوور کرائے اور وہ اس طرح 2 میڈن اوور کرانے والے واحد بولر ہیں۔

سری لنکا  کے و ہسارنگا 16 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے جب کہ آسٹریلیا کے میتھیوویڈ 9 کیچز کے ساتھ کامیاب وکٹ کیپرقرار پائے۔

ٹورنامنٹ کی واحدسنچری انگلینڈ کے جوز بٹلرنے بنائی اور بٹلر نے سب سے زیادہ 13 چھکے بھی لگائے۔

نیوزی لینڈ کے گپٹل کے ایک اننگزمیں سب سے زیادہ 7 چھکے تھے۔


مزید خبریں :