13 نومبر ، 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی اوپنر محمد رضوان 52 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دھار اننگز نے بھارتی اداکار کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔
بھارتی ڈراموں کے اداکار اور بگ باس سیزن 14 کے مقبول امید وار علی گونی نے محمد رضوان کی تعریف میں اپنی اسٹوری پوسٹ کی۔
علی گونی نے سیمی فائنل کی ایک جھلک انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی جس میں آسٹریلوی بولر ہیزل وڈ کی گیند پر رضوان کھیلنے کو تیار کھڑے ہیں۔
اداکار نے قومی کرکٹر کو سراہتے ہوئے لکھا کہ کیا کھلاڑی ہے یہ۔ ساتھ ہی اداکار نے تالیوں والے ایموجیز بھی بنائے۔
علی گونی کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جسے پاکستانی صارفین شیئر کررہے ہیں اور بھارتی اداکار کے کھلے دِل سے تعریف پر داد دے رہے ہیں۔