Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
’تمہاری جیت سے زیادہ ہماری ہار کے چرچے‘، شاہین دلوں میں گھر کرگئے | کھیل - Geo.tv

Time 12 نومبر ، 2021
کھیل

’تمہاری جیت سے زیادہ ہماری ہار کے چرچے‘، شاہین دلوں میں گھر کرگئے

سوشل میڈیا صارفین سمیت شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر دل کھول کر داد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی/ فوٹو آئی سیسی
سوشل میڈیا صارفین سمیت شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر دل کھول کر داد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی/ فوٹو آئی سیسی

گزشتہ روز کینگروز کے ہاتھوں پاکستانی شاہینوں کی ہار کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا سفر تو اختتام کو پہنچا لیکن درحقیقت گرین شرٹس نے شکست کھاکر بھی شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر دل کھول کر داد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

قومی ٹیم کی شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کس طرح رد عمل کا اظہار کیا آئیے دیکھتے ہیں۔

جنید لاکھانی نامی صارف نے اسٹیڈیم سے شاہینوں کی شکست پر افسردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ پاکستانی ٹیم صرف اور صرف ایک چیز کی مستحق ہے اور وہ ہے حوصلہ افزائی۔

ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے بابر کی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ تمہاری جیت سے زیادہ ہماری ہار کے چرچے ہیں۔

ایک صارف نے شاداب کی اسٹیڈیم میں افسردہ انداز میں بیٹھے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تھوڑا سا دل ٹوٹا لیکن پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں چیمپئنز کی طرح کھیل پیش کیا۔

اس دوران کئی سوشل میڈیا صارفین میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے کے باوجود حسن علی کی حمایت میں کھڑے نظر آئے۔

ایک صارف نے حسن علی کی آبدیدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ جس وقت 22 ملین لوگ شکست کے درد سے گزررہے تھے وہ تنہا اس درد کو محسوس کررہا تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخ سے نفرت ہے، واقعی اس کے مقابلے  میں کچھ بھی زیادہ تکلیف دہ نہیں مگر  ہماری ٹیم آسٹریلیا کے مد مقابل بہترین لڑی تم جیتو ہو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔

مزید خبریں :