15 نومبر ، 2021
مالاکنڈ میں منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے پر قتل کیے جانے والے سماجی کارکن محمد زادہ کے 2 مبینہ قاتل گرفتار کرلیےگئے۔
ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے لیویزلائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سماجی کارکن محمد زادہ قتل کیس کے 2 مرکزی ملزمان زبیر اور داؤدکو گرفتار کرلیا گیا ہے ، دونوں ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کاتعلق ڈرگ گینگ سے ہے، ملزمان سخاکوٹ کے رہنے والے ہیں، ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محمد زادہ قتل کیس میں 30 منشیات فروشوں کو بھی گرفتارکیا ہے۔
خیال رہےکہ مالاکنڈ میں 8 نومبرکو محمد زادہ کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔