16 نومبر ، 2021
پنجاب میں سرکاری ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے قانون میں تبدیلی کردی گئی۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازمین اب 55 سال کی عمر سے پہلے قبل از وقت ریٹائرمنٹ نہیں لے سکیں گے۔
اس سے قبل سرکاری ملازمین 25 سال کی ملازمت پوری ہونےکے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے سکتے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب 55 سال عمر سے پہلے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ نہیں ملےگی، خواہ ملازمت 25 سال کی ہوگئی ہو۔