19 نومبر ، 2021
اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں الیکٹرا نک ووٹنگ مشین کا استعمال ہوگا یا نہیں ، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشین کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں لہٰذا ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پروجیکٹ کرنا پڑیں گے ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم نظام 30 دن میں فعال ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر شبلی فرازنے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ حکومت اور وزارت سائنس تعاون کرنے کے لیے تیارہے۔