کھیل
Time 20 نومبر ، 2021

افغان آل راؤنڈر راشدخان نے ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر سکھ کا سانس لے لیا

راشدخان نے اے بی ڈی ویلیئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے۔ فوٹو: فائل
راشدخان نے اے بی ڈی ویلیئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے۔ فوٹو: فائل 

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے جمعے کے روز تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعدجہاں موجودہ اور سابق کرکٹرز ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں وہیں افغان آل راؤنڈر راشدخان نے ڈیویلیئر کی ریٹائرمنٹ پر سکھ کا سانس لے لیا۔

 راشدخان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'یقینی طور پر میرے اور تمام بولرز کے لیے ایک قسم کی راحت ہے ، مجھ سمیت بہت سے نوجوانوں کو متاثر کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ'۔

انہوں نے   اے بی ڈی ویلیئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے۔

واضح رہے کہ 2004 میں اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے 114 ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی، تمام فارمیٹس میں انہوں نے 20014 رنز بنائے اور ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں میں ان کی اوسط 50 سے زیادہ رہی۔

مزید خبریں :