دنیا
Time 20 نومبر ، 2021

امریکی ٹی وی اسٹارکم کارڈیشین کو لوٹنے والے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع

ملزمان پر 2016 میں ہوٹل میں مشہور شخصیت کم کارڈیشین کو لوٹنے کا الزام ہے۔ —فوٹو: فائل
ملزمان پر 2016 میں ہوٹل میں مشہور شخصیت کم کارڈیشین کو لوٹنے کا الزام ہے۔ —فوٹو: فائل 

فرانس میں 2016 میں معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کو لوٹنے والے  ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی تاریخ کی سب سے بڑی  ڈکیتی کے 12 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا حکم دے دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشین سے 7ملین ڈالرز(ایک ارب سے زائد پاکستانی روپے) کے زیورات اور ہیرے لوٹنے کے الزام میں 12 افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتارافراد میں گروہ کا مبینہ سرغنہ عمر ایٹ کھڈاشے بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان پر 2016 میں ہوٹل میں مشہور شخصیت کم کارڈیشین کو لوٹنے کا الزام ہے۔

 ملزمان پولیس کے بھیس میں ہوٹل میں داخل ہوئے تھے۔

مزید خبریں :