Time 21 نومبر ، 2021
پاکستان

پنجاب: درجہ حرارت میں کمی اور دھند، فضائی آلودگی نے مسائل مزید بڑھا دیے

درجہ حرارت میں کمی اور دھند نے  پنجاب میں فضائی آلودگی سے درپیش مسائل مزید بڑھا دیے ہیں۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر  ہے، لاہورکی فضامیں پرٹیکیولیٹ میٹرزکی تعداد 339 ریکارڈ کی گئی۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں  بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، ڈھاکہ تیسرے  اور کراچی 10 ویں نمبر پر ہے۔

فضائی آلودگی سے متاثرہ پاکستانی شہروں کی بات کی جائے تو پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں بہاولپور  پہلے، لاہور دوسرے، ساہیوال تیسرے،کراچی نویں اور    اسلام آباد 10 ویں نمبر پر موجود  ہے۔

مزید خبریں :