پاکستان کا پسندیدہ ترین گدھا چین میں بھی چھا گیا

 پاکستان کے پسندیدہ ترین گدھےکا چین میں کامیاب شو جاری ہے۔

چین میں بڑی تعداد میں لوگ جیو فلمز اور ٹیلزمان اسٹوڈیوزکی شاہ کار اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ دیکھ رہے ہیں اور اسے سراہ رہے ہیں۔

 شائقین کا کہنا ہے کہ چین میں پاکستانی اینیمیٹڈ فلم کی نمائش خوش آئند ہے ۔

خیال رہےکہ  پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں بزنس کے ریکارڈ قائم کرنے والی اس اینیمیٹڈ فلم کو چین میں چائنیز زبان میں ڈب کرکے ریلیز کیا گیا ہے۔

 عالمی توجہ حاصل کرنے والی اس فلم نے چین کے عوام کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، فلم کی دلچسپ کہانی اور اپنے پسندیدہ کردار 'ڈونکی کنگ' کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں اور مختلف شوز میں بچے، بڑے اور بوڑھے سب ہی فلم کو انجوائے کررہے ہیں۔

 یاد رہے کہ پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی اینیمیٹڈ فلم اسپین، جنوبی کوریا، روس، یونان، ترکی، پیرو، کولمبیا، ایکواڈور اور یوکرین سمیت 10سے زائد ممالک میں ریلیز ہوکر پاکستانی سنیما کی عالمی سفیر بن گئی ہے۔

مزید خبریں :