Time 22 نومبر ، 2021
کھیل

ٹم پین کی نازیبا پیغامات کے معاملے سے جان نہ چھوٹی، خاتون نے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین ان دنوں مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں/ فائل فوٹو
آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین ان دنوں مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں/ فائل فوٹو 

کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ نے آسٹریلوی کرکٹر ٹم پین سے ہرجانے کے ساتھ معافی کا مطالبہ کردیا۔

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹم پین ان دنوں مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور انہیں 18-2017 کے ایک اسکینڈل کے باعث ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی علیحدہ ہونا پڑا ہے۔

ٹم پین کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا نہ صرف اعتراف کرچکے ہیں بلکہ اس واقعے پر انہوں نے معافی بھی مانگی ہے لیکن اب بھی ٹم کی اس اسکینڈل سے جان نہیں چھوٹی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اب کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ نے اس معاملے پر ٹم پین کی معافی قبول نہ کرتے ہوئے ان سے ہرجانے کے ساتھ معافی کا مطالبہ کیا ہے اور انہیں 40 ہزار ڈالر ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ کی جانب سے یہ اقدام معاملے کو ختم کرنے کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں ٹم پین کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہےکہ ٹم پین پر18-2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے جب کہ ٹیم اس پر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔


مزید خبریں :