کھیل
Time 22 نومبر ، 2021

سرفراز نے دھانی کو ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیپ دیتے ہوئے کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آج بنگلا دیش کے خلاف تیسرے میچ میں اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر  رہے ہیں۔

شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں اور دھانی کو ڈیبیو کیپ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے پیش کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہنواز دھانی کو ڈیبیو کیپ ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھانی کو انٹرنیشنل کیپ ملنے سے قبل تمام کھلاڑیوں نے انہیں تالیاں بجا کر مبارکباد پیش کی۔

شاہنواز دھانی کو ٹی ٹوئنٹی کیپ پیش کرتے وقت قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مبارک ہو کہ آج آپ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں، میں نے پہلی مرتبہ آپ کو 2019 میں دیکھا تھا اور آج 2021 ہے، ان دو سالوں میں آپ نے جو محنت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے، اللہ سے دعا ہے کہ آپ پاکستان کے لیے لمبے عرصے تک اور اچھا کھیلیں اور آج کے دن کو خوب انجوائے کریں۔

شاہنواز دھانی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیپ پہنے جانے کے بعد تمام ساتھی کھلاڑیوں نے بھی فاسٹ بولر کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔

مزید خبریں :