23 نومبر ، 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو دیے جانے والے اعزاز کو کامیڈی فلم کے ایک سین کی شوٹنگ قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی جانب سے بھارتی ایوان صدر میں اعزازات کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ابھی نندن کو بھارت کے صدر کی جانب سے ’ویر چکرا‘ اعزاز وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ابھی نندن اس ایوارڈ کو وصول کرتے ہوئے سوچ رہے ہوں گے کہ مجھے کدھر لے جارہے ہو میں نے کیا کیا؟
وفاقی وزیر نے ابھی نندن کو دیے جانے والے اعزاز کو بھارت کے ایوان صدر میں کامیڈی فلم کے سین کی شوٹنگ قرار دیا۔