Time 24 نومبر ، 2021
کھیل

محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی علیحدہ ہوگئے

سابق کپتان اور سینئر بلے باز شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں عدم شرکت کا امکان ہے/ فائل فوٹو
سابق کپتان اور سینئر بلے باز شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں عدم شرکت کا امکان ہے/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈرمحمد حفیظ ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز  کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں ہوگی جس میں محمد حفیظ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد حفیظ لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیےہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں اور انہوں نے اس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور سینئر بلے باز شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں عدم شرکت کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں :