دنیا
Time 28 نومبر ، 2021

اومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈاکٹر اینجیلک کوئیٹزی کا کہنا ہےکہ  کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں اور وہ اسپتال میں داخل ہوئے بغیر صحت یاب ہو رہے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کوئیٹزی کا کہنا تھا کہ گذشتہ 10 روز میں کورونا کی نامعلوم علامات کے ساتھ تقریباً 30 مریضوں کا معائنہ کیا، متاثرہ افراد کو غیر معمولی شدید تھکاوٹ کی شکایت تھی۔

ڈاکٹرکوئیٹزی کا کہنا تھا کہ  بیشترمریض 40 سال سے کم عمر تھے اور ان میں سے نصف افراد غیر ویکسین شدہ تھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کچھ مریضوں میں پٹھوں کے درد، گلے کی خراش، خشک کھانسی اور بخار کی علامات تھیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کےخطرےکی شدت اورپھیلاؤ کا تعین ابھی نہیں ہوا، یقینی طورپریورپ میں کورونا کا یہ ویرینٹ پہلے سے موجود ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں حالیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں تین تہائی اومی کرون کے کیسز بتائے جارہے ہیں اور ان میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :