پاکستان
Time 29 نومبر ، 2021

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس: اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے پر اسکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے ساتھ اپنی سفارشات  بھی  پیش کردیں ۔

الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو  اوپن سماعت میں فریقین کے سامنے رکھے گا۔

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے 2018 میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جبکہ  پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے کی اسکروٹنی کمیٹی کے 80 سے زائد اجلاس ہوئے۔ 

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے کی اسکروٹنی کمیٹی کا آخری اجلاس 12 اگست کو ہوا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے اس کیس کی آخری سماعت اپریل 2021 میں کی تھی۔ 

واضح رہے کہ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی 2 ارب سے زائد ممنوعہ فنڈنگ کی نشاندہی کی تھی۔ 

غیر ملکی فنڈنگ کیس

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے سیاسی فنڈنگ سے متعلق قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف 2014 سے درخواست دائر کررکھی ہے۔

ان کی درخواست کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت الیکشن کیمشن میں متعدد درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :