کھیل
Time 02 دسمبر ، 2021

انگلش کرکٹرز کی لیگ کرکٹ کے معاوضے میں کی جانیوالی کٹوتی واپس

2022 کے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے معاوضے میں کی جانے والی کٹوتی کو واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد ان کا معاوضہ ابتدائی سطح پر آگیا ہے: فوٹو بشکریہ ای ایس پی این
2022 کے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے معاوضے میں کی جانے والی کٹوتی کو واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد ان کا معاوضہ ابتدائی سطح پر آگیا ہے: فوٹو بشکریہ ای ایس پی این

آئندہ برس ہونے والی ہنڈریڈ لیگ میں انگلش کھلاڑیوں کے معاوضے میں کی جانے والی کٹوتی ختم کردی گئی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کے  وائٹ بال کرکٹرز آئندہ برس گرمیوں کے دوران ہونے والی دی ہنڈریڈ لیگ میں ایک لاکھ 35 ہزار پونڈ تک کمائی کریں گے جو ان کے معاوضے میں 25 فیصد کا اضافہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس لیگ کے افتتاح پر کھلاڑیوں کا معاوضہ 30 ہزار پونڈ سے ایک لاکھ 25 ہزار پونڈ رکھا گیا تھا جس میں 10 ہزار پونڈ کپتان کے لیے بونس شامل تھا تاہم گزشتہ سال لیگ کے ملتوی ہونے کےباعث اس میں 20 فیصد کمی کردی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اب 2022 کے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے معاوضے میں کی جانے والی کٹوتی کو واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد ان کا معاوضہ ابتدائی سطح پر آگیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ کھلاڑیوں کے معاوضے میں کٹوتی ختم کیے جانے سے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھی لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔

ای سی بی کے مطابق گزشتہ برس سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا کے میکس ویل، ڈیوڈ وارنر اور پاکستانی کرکٹر شاہین آفریدی نے لیگ سے دستبرداری اختیار کی تھی۔

مزید خبریں :