پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ماضی کی حکومتوں کو معاشی مشکلات کا ذمہ دار قرار دیدیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) محمود خان نے ماضی کی حکومتوں کو معاشی مشکلات کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

بٹگرام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میرے قائد عمران خان پر تنقید کی گئی، جس کو معلوم نہیں آلو کلو کس حساب سے بکتا ہے وہ ہم پرتنقید کرتا ہے، بلاول اپنی پارٹی اور والد سے پوچھیں آئی ایم ایف سے ڈیل تو آپ نے کی تھی، آپ قرضے نہ لیتے تو ملک میں نہ مہنگائی ہوتی اور نہ یہ حالات ہوتے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ نہ عمران خان بھاگنے والوں میں سے ہے نہ آپ کو بھاگنے دیں گے، آپ  نےکراچی کا بیڑا غرق کردیا ہے،کھٹارہ بسیں چل رہی ہیں، سندھ میں گندم کی بوریوں میں سے مٹی اور  چوہے نکلتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارا احتساب 2023 کے الیکشن میں عوام کریں گے، اگر ہم نےکام نہیں کیا ہوگا تو ہمارا بھی وہی حال ہوگا جو دیگر جماعتوں کا ہوا، 2023 کا الیکشن بھی تحریک انصاف جیتےگی۔


مزید خبریں :