دلچسپ و عجیب
02 دسمبر ، 2021

مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے پر ڈاکٹرکو سزا سنادی گئی

خاتون ڈاکٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی،فوٹو: فائل
خاتون ڈاکٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی،فوٹو: فائل

آسٹریا کی عدالت نے ایک مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے پر ڈاکٹر پر بھاری جرمانہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں آسٹریا کے ایک اسپتال کے عملےکی غفلت کے باعث ضعیف العمر شخص کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

82 سالہ مریض کی ایک بیماری کی وجہ سے بائیں ٹانگ کاٹی جانی تھی لیکن ڈاکٹر نے غلطی سے دائیں ٹانگ کاٹ ڈالی اور غلطی کا اندازہ اس وقت ہوا جب ٹانگ کی پٹی تبدیل کی جارہی تھی۔

اس کیس کا فیصلہ آسٹریا کی مقامی عدالت نے گذشتہ روز سنایا ہے جس میں 43 سالہ خاتون ڈاکٹر (سرجن) کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 2700 یورو (5 لاکھ 36 ہزار روپے)  جرمانہ عائد کیا ہے۔

عدالت میں مقدمہ شروع  ہونے سے قبل ہی متاثرہ مریض چل بسا تھا اس لیے عدالت نے اس کی بیوہ کو بھی 5 ہزار یورو (تقریباً 10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنےکا حکم دیا ہے۔

خاتون ڈاکٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی اور انہیں نہیں معلوم یہ کیسے ہوئی، شاید اس کی وجہ آپریشن تھیٹر میں چین آف کمانڈ کی خرابی تھی۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM