پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2021

پنجاب میں نچلی سطح پر بھی جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی،  صوبے میں اب نچلی سطح  پر بھی جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پنجاب حکومت نے مسودہ قانون میں تبدیلی کردی جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری بھی دے دی ہے۔

پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں میئر اور چیئرمین ضلع کونسل اپنی کابینہ بھی تشکیل دے سکیں گے، کابینہ میں تاجر، بزرگ شہری اور مالیاتی ماہرین نامزد کیے جاسکیں گے۔

نوجوان، خواتین،  ورکرز  اور کسانوں کی نشستیں بھی رکھی گئی ہیں۔ میئر کی ڈسٹرکٹ کابینہ میں 2 خواتین کو لازمی شامل کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں میں خصوصی افراد کے لیے بھی نشستیں مختص کردی ہیں۔

مزید خبریں :