کاروبار
Time 03 دسمبر ، 2021

’رواں سال ملکی تاریخ میں یوریا کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی‘

س سال ملکی تاریخ میں یوریا کی سب سے زیادہ(34 لاکھ ٹن ) پیداوار ہوئی: وفاقی وزیر خسرو بختیار
س سال ملکی تاریخ میں یوریا کی سب سے زیادہ(34 لاکھ ٹن ) پیداوار ہوئی: وفاقی وزیر خسرو بختیار

وفاقی  وزیر صنعت  و پیداوار خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ اس سال ملکی تاریخ میں  یوریا کی سب سے زیادہ(34 لاکھ ٹن )  پیداوار ہوئی۔

وزرات صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کے زیرِ صدارت یوریا پیداوار  و فراہمی پر ہونے والے اجلاس میں دسمبر کے لیے  یوریا کی پیداوار اور موجودہ اسٹاک پوزیشن  پر  بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی فخر امام بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار  کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں یوریا سستی فروخت کر رہے ہیں،  یوریا کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف حکومت کی بروقت کارروائی سے ایک ہی ہفتے میں  یوریا کی فی بوری قیمت 400 روپے کم ہوئی ہے۔

خسرو بختیار  نے کہا کہ پاکستان میں یوریا کی فی بوری قیمت 1768 طے کی گئی جب کہ عالمی منڈی میں 10ہزار  فی بوری یوریا فروخت ہو رہی ہے تاہم کچھ عناصر نے یوریا کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یوریا کی پیداوار، سپلائی چین اور فروخت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، کسانوں کے لیے  طے شدہ قیمت پر یوریا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔