Time 04 دسمبر ، 2021
پاکستان

ایف آئی اے نے جعلی سمز رجسٹریشن میں ملوث نادرا ملازمین سمیت 8 افرادگرفتارکرلیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے سکھر اور گھوٹکی میں جعلی موبائل سِمز کی رجسٹریشن میں ملوث نادرا کے 2 ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اندرون سندھ میں کچےکے ڈاکو جعلی رجسٹریشن کرا کے سِمز استعمال کر رہے ہیں جو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت قتل اور اقدام قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا ملازمین بھی جعلی سمز  رجسٹریشن کے دھندے میں ملوث پائےگئےہیں، ملزمان نادراکےفارمز کا اسکرین شاٹ لےکر دیگر ملزمان کو دیتے تھے۔

عمران ریاض کے مطابق سکھر اور گھوٹکی میں کارروائی کے دوران 2 فرنچائز سِیل کرکے بڑے پیمانے پر آلات، موبائل فونز ، سمز اور  لیپ ٹاپ برآمد کرلیے،  اس کے علاوہ 10 ہزار انگوٹھوں کا ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ بھر میں چائلڈ پورنوگرافی میں بھی اسی قسم کے ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ملزمان ٹریس نہیں ہو پاتے۔

مزید خبریں :