دنیا
Time 05 دسمبر ، 2021

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک، 100 کے قریب زخمی

آتش فشاں پھٹنے کے بعد نکلنے والی راکھ 40 ہزار فٹ بلندی تک گئی ہے۔
 آتش فشاں پھٹنے کے بعد نکلنے والی راکھ 40 ہزار فٹ بلندی تک گئی ہے۔

جکارتا: انڈونیشیا کےجزیرے جاوا میں ماؤنٹ سیمیرو  (Semeru) کا آتش فشاں پھٹ گیا جس سے 13 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ادارے کےمطابق  آتش فشاں پھٹنے  کے دوران نکلنے والے لاوے اور دھویں سے 13افراد ہلاک جبکہ 90 سے زائد   افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد نکلنے والا دھواں 40 ہزار فٹ کی بلندی تک گیا۔

دوسری جانب آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہزاروں افراد  کو محفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیاہے۔


مزید خبریں :