پاکستان
Time 06 دسمبر ، 2021

پرویز خٹک کا بیان ناگوار، شرم ناک اور پستی کی نئی گہرائی ہے، فرحت اللہ بابر

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان کا مطلب ہے کہ ہم ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتے چلے جا رہے ہیں —فوٹو: فائل
 فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان کا مطلب ہے کہ ہم ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتے چلے جا رہے ہیں —فوٹو: فائل 

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پرویز خٹک کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان ناگوار، شرم ناک اور پستی کی نئی گہرائی ہے۔

 فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان کا مطلب ہے کہ ہم ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتے چلے جا رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دین کے معاملے میں لوگ جذبے میں آجاتے ہیں، ہر کوئی اپنی سوچ رکھتا ہے، سیالکوٹ میں لوگ اکھٹے ہوئے اوراسلام کا نعرہ لگا اورجذبے میں آگئے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ جب آپ لوگ کالج میں ہوتے تھےتوکتنا جذبہ ہوتا تھا، بچوں میں لڑائیاں بھی ہوتی ہیں قتل بھی ہوتے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ میڈیا صرف تنقید کرتا ہے غلط بیانات سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔

مزید خبریں :