دنیا
Time 06 دسمبر ، 2021

خالصتان تحریک مزید زور پکڑنے لگی

خالصتان تحریک مزید زور پکڑنے لگی ہے اور تمام تر بھارتی مخالفت اور سازشوں کے باوجود بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم پانچویں مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کے نتائج اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے ریفرنڈم میں 50 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا۔

خالصتان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم مستقبل میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب کے علاقوں میں بھی کرایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کی تاہم اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں سکھ فار جسٹس کے دفتر پر پولیس کے چھاپے کی تردید کر کے بھارتی میڈیا کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کو متنازع بنانے کیلئے گڑھے جانے والے جھوٹ کا پول کھول دیا تھا۔

مزید خبریں :