09 دسمبر ، 2021
بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصاویر سے متعلق اہم دعویٰ سامنے آگیا۔
شادی کی تصاویر جاری کیے جانے کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حوالے سے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے بالی وڈ شخصیات سے خصوصی طور پر رابطہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے اب اس پلیٹ فارم کے نام کا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی ای کامرس کمپنی ایمازون نے جوڑے سے خصوصی رابطہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی نے شادی کی تصاویر جاری کرنے کے رائٹس ایمازون کو 80 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کرنے کے رائٹس 2019 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو فروخت کیے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ پلیٹ فارم کترینہ وکی کی شادی کی تصاویر خاص سیریز کے طور پر جاری کرے گا جس میں وکی کترینہ کی لو اسٹوری پر مشتمل تصاویر سمیت ان کی روکا تقریب سے ولیمہ کی تقریب تک کی تصاویر کو ان کے اہل خانہ اور دوستوں کی تصاویر سمیت جاری کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایمازون کے ایک عہدیدار سے بھی تصدیق کی جاچکی ہے ۔