کاروبار
Time 09 دسمبر ، 2021

پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ایک ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے۔ فوٹو: فائل
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ایک ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے اور  آج بھی انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹر بینک میں ایک موقع پر ڈالر 65 پیسے اضافے کے بعد 178.08 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 180 روپے کا ہو گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر 177 روپے 61 پیسے کا ہو گیا اور گزشتہ روز کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔


مزید خبریں :