09 دسمبر ، 2021
کراچی میں مشتبہ اومی کرون کیس سے متعلق قومی ادارہ صحت کی وضاحت سامنے آگئی۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کراچی سے رپورٹ اومی کرون ویرینٹ کےمشتبہ کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے اس سلسلے میں مکمل جینوم سیکوئنس ٹیسٹ ہوناباقی ہے جسے نمونہ حاصل کرنے کے بعد انجام دیا جائے گا۔
قومی ادارہ صحت نے عوام سے پرزور اپیل کی ہےکہ عالمی حالات کی روشنی میں عوام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔
واضح رہےکہ پاکستان میں اومی کرون کا مشتبہ کیس کراچی سے رپورٹ ہوا جس میں ایک 65 سالہ خاتون میں اومی کرون کی علامات پائی گئی ہیں تاہم اس سلسلے میں ابھی وزیر صحت سندھ نے خاتون کے مکمل طور پر اومی کرون میں مبتلا ہونے کی تصدیق نہیں کی۔