Time 09 دسمبر ، 2021
پاکستان

’اومی کرون‘ سے متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں: محکمہ صحت سندھ

کراچی: محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہےکہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون کی  کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

محکمہ صحت کےمطابق اومی کرون سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں جنہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے اور انہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی جب کہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے۔

خاتون سے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی: محکمہ صحت

اومی کرون سے متاثرہ خاتون  کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جو صحت یاب ہوکر گھر جاچکی ہیں جب کہ خاتون کے شوہر سمیت گھرانے کے 2 افراد بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

اسپتال حکام نے بھی خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال حکام نے بھی ٹریول ہسٹری نہ ہونے کی تصدیق کردی

محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون کے شبے میں خاتون سمیت 4 افرادکا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور  ان چاروں افراد کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، 2 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ایک مریض کے رزلٹ کا انتظار ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ 2 افراد کو گھر بھیج دیا اور  2 مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں جب کہ ان چار افراد میں سے ایک شخص نے ویکسن کرائی ہوئی ہے۔


مزید خبریں :