پاکستان
Time 09 دسمبر ، 2021

کراچی گرین لائن بس منصوبے کے معاملے پر اسد عمر کی احسن اقبال پر تنقید

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں صرف گرین لائن بس منصوبے کے ٹریک کی تعمیر شروع کرنے سے آگے کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  شاید اُن کا یہ منصوبہ تھا کہ سرجانی سے بھاگتے بھاگتے نمائش پہنچیں گے، بسوں کی خریداری، ٹکٹنگ اور آپریشن سمیت تمام معاملات پی ٹی آئی نے مکمل کیے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ 13 سال سے پیپلزپارٹی نے کراچی کو ایک بس نہیں دی ،کل وزیر اعظم گرین لائن جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کرنے کراچی آئیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی میں مسلم لیگ ن نے گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا ہے۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کی قیادت میں پارٹی رہنما اور کارکن ناظم آباد میں تقریب کے لیے جمع ہوئے۔

رینجرز نے لیگی ارکان کو گرین لائن کے پیڈسٹرین پُل پر جانے سے روک دیا جس کی وجہ سے تقریب میں بے نظمی بھی ہوئی۔

احسن اقبال کا کہناہے کہ ڈنڈا لگنے سے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے، وہ کراچی کی عوام کی طرف سے منصوبے کی تکمیل پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتےہیں۔

مزید خبریں :