پاکستان
Time 11 دسمبر ، 2021

عالمی اُردو کانفرنس: گلزار نے اردو زبان پر نظم سنا کر حاضرین کے دل جیت لیے

کراچی میں جاری عالمی اُردو کانفرنس میں بھارتی شاعر گلزار  نے اردو زبان پر نظم سنا کر حاضرین کے دل جیت لیے۔

 کراچی آرٹس کونسل میں جاری 14ویں عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز ملک کے 75 سالہ ادب ، ثقافت ،اور تعلیم سمیت مختلف موضوعات پر مقریرین نے سیر حاصل گفتگو کی  اور سیاسی و سماجی تاریخ کو صحیح طور پر نوجوان نسل تک پہچانے اور یکساں نظام تعلیم کے فروغ پر زور دیا ۔

کانفرنس میں پنجابی اور بلوچی ادب و زبان، معروف شاعر افتخار حسین عارف کی کتاب سمیت مختلف کتابوں کی رونمائی کی گئی۔ مشتاق احمد یوسفی کی 100 سالہ نشست میں افتخار حسین عارف، مستنصر حسین تارڑ اور فاطمہ حسن نے شرکت کی۔

فنون لطیفہ کے 75 برسوں سے متعلق مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں نقالی کے بجائے اپنی کہانی، اپنے ہیرو اور اپنے کردار تراشنے ہوں گے۔

آخر میں عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور  شعرا نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور شرکا سے داد وصول کی۔

مزید خبریں :