پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2021

جنید صفدر کی دادا کی قبر پر صوفیانہ کلام پڑھنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مانسہرہ میں دادا کی قبر  پر صوفیانہ کلام پڑھنے کی ویڈیو  وائرل ہو گئی ہے۔

جنید صفدر نے اس سے قبل دو مختلف ویڈیوز شیئر کی  تھیں جس میں انہوں نے بتایا تھا  کہ وہ مانسہرہ کے سفر کے لیے نکل گئے ہیں۔

تاہم اب جنید صفدر کی والد کیپٹن صفدر کے ہمراہ دادا کی قبر پر حاضری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں سفید امامہ پہنے دادا کی قبر پر پیر مہر علی شاہ کا صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

2 منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  جنید صفدر  صوفیانہ کلام اپنی خوبصورت آوازمیں پیش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے سے قبل لاہور میں شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کے ہمراہ کئی ویڈیوز بھی  وائرل ہو چکی ہیں۔


مزید خبریں :