Time 13 دسمبر ، 2021
پاکستان

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما گرفتار

امیرخان سوانسی نے جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا:فوٹوفائل
 امیرخان سوانسی نے جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا:فوٹوفائل

میانوالی جلسے میں تلاشی کے دوران  پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے تحریک انصاف کے  مقامی رہنما امیر خان سوانسی کو پولیس نے گرفتار  کرلیا۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا واقعہ میانوالی میں ہفتے کے روز ہونے والے وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں پیش آیا تھا جہاں امیرخان سوانسی نے جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا تھا۔

  ڈی پی او میانوالی کے مطابق تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ڈی ایس پی کی انکوائری میں پی ٹی آئی رہنما ملزم قرار پائے تھے جس کے بعد انھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔


مزید خبریں :