13 دسمبر ، 2021
گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جو بتانا تھاعدالت میں بتا دیا،اب کوئی بیان نہیں دوں گا‘۔
رانا شمیم نے مزید کہا کہ عدالت میں ان کی موجودگی میں فردِ جرم سے متعلق بات نہیں ہوئی۔
ایک سوال پر رانا شمیم بولے کہ مزید جوابات ثاقب نثار سے جا کر پوچھیں۔
خیال رہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش یوئے جبکہ اٹارنی جنرل نے ان کی جانب سے بھیجا گیا بیان حلفی بھی پڑھ کر سنایا۔