پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2021

نواز شریف اور مریم کی سزائیں: رانا شمیم کا اصل بیان حلفی لندن سے ہائیکورٹ کو موصول

سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا اصلی بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق لندن سے کورئیر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا جس پر رجسٹرار نے سربمہر لفافے کو ایک اور سیل لگا دی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پیر کو دوران سماعت رانا شمیم کے بیان حلفی کے لفافے کو کھولا جائے گا۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ لفافے پر کانفیڈینشل لکھا ہے، جسے صرف چیف جسٹس کھول سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق کیس کی زیر سماعت ہے۔

رانا شمیم نے حلف نامے میں کیا کہا؟

گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

گلگت بلتستان کے سینئر ترین جج نے پاکستان کے سینئر ترین جج کے حوالے سے اپنے حلفیہ بیان میں لکھا ہے کہ ’’میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف عام انتخابات کے انعقاد تک جیل میں رہنا چاہئیں۔ جب دوسری جانب سے یقین دہانی ملی تو وہ (ثاقب نثار) پرسکون ہو گئے اور ایک اور چائے کا کپ طلب کیا۔‘‘ مکمل پڑھیں۔۔

مزید خبریں :