کاروبار
Time 14 دسمبر ، 2021

پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان، ایشیائی ترقیاتی بینک نے خدشہ ظاہر کردیا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )نے جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشن گوئی کرتے ہوئے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بجلی کی قیمتوں اور عالمی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی شرح نمو ستمبر 2021 کے مقابلے میں 8.8 فیصد سے کم کرکے 8.6 فیصد رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اے ڈی بی نے مالی سال 2021 میں بھارت کی معاشی شرح نمو 10 فیصد سے کم کر کے9.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ بھارت میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میں نظام آب پاشی کے لیے 20 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری بھی دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ قرض پنجاب میں چوبارہ نظام آب پاشی کینال سسٹم کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا جس سے بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، جھنگ اور خوشاب کو پانی فراہمی میں مدد کرےگا۔

مزید خبریں :